اچھرہ سے کاشف ، کوٹ لکھپت سے یاور، واصف کی موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی،موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی چھائونی میں عابد سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون، شفیق آباد میں عبداللہ سے 4لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں حارث سے 4لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں صغیر سے 4لاکھ روپے موبائل فون،شیرا کوٹ کے علاقے میں افضل سے 30 ہزار ،اسلام پورہ کے علاقے میں طیب سے 25 ہزار روپے،فیکٹری ایریا کے علاقے میں تحسین سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔اچھرہ سے کاشف ، کوٹ لکھپت سے یاور اور لوئر مال سے واصف کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔