نشے میں دھت ڈائریکٹر گلے ملنے پر اصرار کرتا رہا، سوارا بھاسکر

میں بہت خوفزدہ ہو گئی تھی اور جتنی جلدی ممکن ہوا وہاں سے چلی گئی:بالی ووڈ اداکارہ
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے ایک فلم ڈائریکٹر کے نامناسب رویے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نشے میں دھت رات گئے ان کے دروازے پر دستک دیتا رہا اور ان سے گلے ملنے پر اصرار کرتا رہا۔ ریئلٹی شو رائز اینڈ فال میں گفتگو کے دوران انھوں نے ڈائریکٹر کے نامناسب رویے پر گفتگو میں بتایا کہ وہ اس پر خوفزدہ ہوگئی تھیں۔ حالیہ قسط میں انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران انکے ساتھ مذکورہ بالا واقع پیش آیا۔سوارا نے بتایا کہ انہیں ہیرو کے ساتھ ایک رومانوی منظر کی شوٹنگ کرنی تھی، لیکن ڈائریکٹر نے اصرار کیا کہ وہ اس منظر کی ریہرسل اکیلے اس کے ساتھ کریں۔ جس پر میں نے کہا کہ نہیں آپ اداکار اور کیمرہ مین کو بلائیں، ہم سب مل کر ریہرسل کرتے ہیں۔بعد میں میں نے دیکھا کہ ڈائریکٹر اور کیمرہ مین شراب نوشی کر رہے تھے، کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ایک نوجوان لڑکی، جو ابھی 20 سال کی عمر کے ابتدائی برسوں میں ہو، وہ دو نشے میں دھت مردوں کے ساتھ ریہرسل کیوں کرے؟ میں بہت خوفزدہ ہو گئی تھی اور جتنی جلدی ممکن ہوا وہاں سے چلی گئی۔