لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہورکے ہسپتالوں میں قائم 13 پولیس خدمت کاؤنٹرز پر شہریوں کو خدمات کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔ پولیس خدمت کاؤنٹرز سے رواں سال مجموعی طور پر18885میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔ پولیس خدمت کاؤنٹرجنرل ہسپتال سے 3876، جناح ہسپتال سے2718،سروسز ہسپتال سے2172،میوہسپتال سے942،گنگارام ہسپتال سے753میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔میاں منشی ہسپتال سے2134،کوٹ خواجہ سعیدہسپتال سے1982،نوازشریف ہسپتال سے617،رورل ہیلتھ سنٹربرکی سے733میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری ہوئے۔رورل ہیلتھ سنٹر اعوان ڈھائے والاسے1070، مانگا منڈی سے641،رائیونڈسے760 اورچوہنگ سے 487میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔