ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں جیل کاؤنٹرز قائم کرنیکی ہدایت

 44 جیل ہسپتالوں میں ایمبولینسز کیلئے ریسکیو سے سفارش کی جائے:وزیر صحت 
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب جیل ریفارمز ایجنڈے پر صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا -سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب، آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، محکمہ داخلہ پنجاب، ہیلتھ کیئر کمیشن، جیل خانہ جات اور صحت و آبادی کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے-صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیرنے ہدایت کی کہ تمام ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں خصوصی جیل کاؤنٹرز قائم کیے جائیں اور پنجاب کی 44 جیل ہسپتالوں میں ایمبولینسز کیلئے ریسکیو سے سفارش کی جائے- اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ ڈی ایچ کیو کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہی جیل ہسپتال کے انچارج ہو گا- صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ صوبے کے تمام جیل ہسپتالوں میں ایچ آر کی کمی کو فی الفور پورا کیا جائے اور تمام ضروری ادویات اور عملے کی دستیابی بلا تعطل یقینی بنائی جائے-انہوں نے تمام جیل ہسپتالوں میں وافر سکریننگ کٹس فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی منصفانہ تقسیم کے لئے جیل ہسپتالوں کی کیٹگرائزیشن کی جائے۔