بہن کی رخصتی تنازع پر شہری پر تشدد ، مقدمہ درج

حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)بہن کی رخصتی تنازع پر شہری پر تشدد،مہتاب گڑھ کے رہائشی اللہ دتہ کی درخواست پر تھانہ حویلی لکھا پولیس نے عبدالرحمن بھٹی سکنہ دیپالپور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اپنی بہن کی رخصتی سے انکار کیا جس پر تنازع پیدا ہوا۔ الزام ہے کہ عبدالرحمن نے گھر آ کر درخواست گزار کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ شور سن کر اہلِ محلہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے بیچ بچا ئو کرایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔