چورحویلی سے مویشی لے گئے

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ بنگلہ اوکانوالہ کی حدود میں رات کی تاریکی کا فائدہ اْٹھاتے ہوئے چور احاطہ مویشی سے دو عدد قیمتی بیل لے اْڑے، ذرائع کے مطابق تھانہ بنگلہ اوکانوالہ کی حدود نواحی گا ئوں 88 بارہ ایل میں نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اْٹھاتے ہوئے نذیر جٹ کے احاطہ مویشی سے دوعدد بیل جن کی مالیت 30 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے لے گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا۔