نوسربازبیوپاری سے1کروڑ30لاکھ کے مویشی ہتھیاکرفرار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) نوسربازبیوپاری سے1کروڑ30لاکھ کیمویشی ہتھیاکرفرار ہوگئے، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ذرائع کے مطابق حمزہ بلاک چک 39 میں نوسرباز جاوید اقبال اور اس کے ساتھیوں ممتاز احمد اقبال گجر، راشد رؤف بادشاہ نے ایک بیو پاری حاجی محمد اکرام سے 1 کروڑ 35 لاکھ روپے کے مویشی خریدے اور 5 لاکھ روپے ایڈوانس دے کر تمام مویشی لیکررفو چکرہوگئے بعد میں ایک کروڑ 30 لاکھ کی نقدی مقرہ وقت پر ادا کر نے کی بجائے غائب ہو گئے ،جس پر پولیس نے حاجی محمد اکرام کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔