گلے شکووں کا جواب اصلاحات ہیں، ہتھیار نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

گلے شکووں کا جواب اصلاحات ہیں، ہتھیار نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گلے شکوے کا حل ریاست کے خلاف بندوق اٹھانا نہیں بلکہ مسائل کا حل بات چیت اور اصلاحات میں ہے۔

یہ وطن سب کا ہے اور ہم سب نے اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گورننس کی بہتری کے لیے اصلاحات متعارف کروائی جارہی ہیں۔ اب تک 16 ہزار کنٹریکٹ اساتذہ بھرتی کر کے بند 3 ہزار 200 اسکولوں کو دوبارہ فعال کیا گیا ہے۔سرفراز بگٹی نے بتایا کہ کئی علاقوں میں پہلی بار سرکاری سطح پر طبی سہولتیں فراہم کی گئیں، مند میں پہلی بار ڈاکٹر تعینات کیا گیا جبکہ بیکڑ اسپتال میں پہلے بچے کی پیدائش سہولتوں کی فراہمی کا ثبوت ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ "سردی میں ٹھٹرتے اور گرمی میں جھلستے عام بلوچستانی کو سہولتیں دینے کے لیے ہم پرعزم ہیں۔"