برائلر گوشت کی قیمت میں 22 روپے اضافہ، کلو 446 روپے تک جا پہنچا

برائلر گوشت کی قیمت میں 22 روپے اضافہ، کلو 446 روپے تک جا پہنچا

لاہور سمیت ملک بھر میں سستے پروٹین کے طور پر استعمال ہونے والے برائلر گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

 تازہ اعدادوشمار کے مطابق صرف دو روز کے دوران برائلر گوشت 22 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا ہے، جبکہ صرف آج ہی قیمت میں 14 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مارکیٹ ریٹس کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 446 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 294 روپے، پرچون ریٹ 308 روپے جبکہ فارمی ریٹ 280 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب انڈے 307 روپے فی درجن پر بدستور مستحکم ہیں اور اس میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ برائلر گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافہ عام صارفین کی قوتِ خرید کو متاثر کر رہا ہے اور سستے پروٹین کے حصول کو مزید مشکل بنا رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں لایا جا سکے۔