اسلا م آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے غزہ کیلئے امدادی قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے، دنیا فلسطین کے حق میں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو، عالمی طاقتیں اسرائیلی مظالم کے خلاف عملی اقدام کریں۔اپنے ایک بیان یمں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ فلوٹیلا پر حملہ عالمی انسانی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے، پرامن امدادی مشن کو نشانہ بنانا اسرائیلی درندگی کا تسلسل ہے، پرامن امدادی مشن کے کارکنوں کی گرفتاری انسانی وقار کے منافی ہے