کرکٹ کھیلتے ہوئے برطانوی وزیراعظم زمین پر گر پڑے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کرکٹ کھیلتے ہوئے برطانوی وزیراعظم زمین پر گر پڑے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اینٹیگا اور باربوڈا کے دورے پر موجود برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کو مقامی گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنا اس وقت مہنگا پڑ گیا جب وکٹوں کے درمیان رن لینے کی کوشش کے دوران وہ توازن برقرار نہ رکھ سکے اور زمین پر گر پڑے۔

 واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق 2 نومبر کو اینٹیگا کے پگٹس کرکٹ گراؤنڈ میں دورے کے دوران برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے سابق ویسٹ انڈین لیجنڈ کرکٹر سر ویو رچرڈز سے ملاقات کی اور مقامی نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔اس دوران ایک سنگل رن لینے کی کوشش میں اینڈی برنہم وکٹوں کے درمیان تیزی سے دوڑنے لگے، تاہم اچانک ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ پچ پر گر پڑے۔ اس موقع پر موجود افراد نے واقعے کا مشاہدہ کیا جبکہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم کا یہ دورہ ’بیٹ فار اے چانس‘ فاؤنڈیشن کے بانی ول گیفنی اور مقامی نوجوان کرکٹرز سے ملاقات کے سلسلے میں تھا۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے اینٹیگا کے بچوں کو کرکٹ کا سامان بھی عطیہ کیا گیا ہے تاکہ انہیں کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کیے جاسکیں۔واقعے کے بعد اینڈی برنہم نے خوشگوار انداز میں اپنا ردعمل دیتے ہوئے مذاقاً کہا کہ وکٹوں کے درمیان ان کی دوڑ کو ابھی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔