محبت اب خریدنی پڑتی ہے:سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری

محبت اب خریدنی پڑتی ہے:سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری

پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے رشتوں اور محبت کے بدلتے ہوئے تقاضوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دور میں ہر رشتے کو قائم رکھنے کے لیے محبت خریدنی پڑتی ہے۔

بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے خونی رشتوں، اولاد اور دوستی سمیت مختلف تعلقات میں محبت اور وقت کی اہمیت پر گفتگو کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ اپنے خونی رشتوں کو وقت دیں گے اور ان کے ساتھ تعلق برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے تو وہ بھی آپ کے قریب رہیں گے اور آپس میں محبت کا رشتہ مضبوط ہوگا۔انہوں نے اولاد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو صرف محبت دینا ہی کافی نہیں بلکہ ان کی ضروریات پوری کرنا اور ان پر وقت اور وسائل خرچ کرنا بھی ضروری ہے، جس سے والدین اور بچوں کے درمیان محبت مزید مضبوط ہوتی ہے۔

بشریٰ انصاری نے دوستی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دوستوں کے تعلقات بھی اسی طرح ہوتے ہیں۔ اگر آپ کسی دوست کے لیے فائدہ مند ہیں تو وہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، لیکن اگر آپ اس کے لیے کسی طرح فائدہ مند نہ رہیں تو وہ آہستہ آہستہ کسی اور جانب چلا جاتا ہے یا آپ کو چھوڑ دیتا ہے۔سینئر اداکارہ نے اپنے خیالات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ اب ہر رشتے کے لیے محبت خریدنی پڑتی ہے۔