اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اسمبلی میں گفتگو کے دوران کہا کہ سموگ پر قابو پانے کے لیے نیا انوائرمنٹ ایکٹ ناگزیر ہے، کیونکہ موجودہ قانون کے تحت مؤثر اقدامات ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایک اہم مسئلہ ہے اور اپوزیشن شاید اس ایکٹ کی کمپوزیشن کے معاملے پر عدالت کا رخ کر رہی ہے۔ملک احمد خان نے مطالبہ کیا کہ مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے، کیونکہ آئینی تحفظ کے بغیر کوئی بھی قانون مؤثر ثابت نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ قرارداد متفقہ ہے اور اس پر کسی سیاسی جماعت نے مخالفت نہیں کی۔