وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد

لاہور(آئی این پی )وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔دریں اثناوزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کیلئے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔