لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوران بچوں میں کینسر سے متعلق آگاہی کا دن منانے کا اعلان کیا۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق بچوں میں کینسرسے متعلق آگاہی کا دن 3 مئی کو میچ میں منایا جائے گا،۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے میچ میں آفیشلز اور کمنٹیٹرز گولڈ ربن پہنیں گے۔اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کے اس میچ میں کھلاڑی گولڈ کیپس اور ربن پہن کر میدان میں اتریں گے جبکہ اسٹمپس کا کلر بھی گولڈ ہوگا۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق کینسرکے 3 مریض گراونڈ میں مہمانِ خصوصی ہوں گے، کینسر سے متعلق آگاہی کے پیغامات اسٹیڈیم میں ڈیجیٹل اسکرینز پر آویزاں ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق میچ کیلیے پیلے رنگ کا لباس پہننے والی فیملیز کو محدود فری پاسز دیے جائیں گے