دو سگے بھائیوں نے قتل کیا ،پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی،فرارملزم کی تلاش جاری
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر کی حدود میں غیرت کے نام پر2 بھائیوں نے اپنی 20 سالہ بہن کو قتل کردیا، پولیس مصروف تفتیش، ایک ملزم کو گرفتارکرلیا،دوسرافرارہوگیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود نواحی گا ئوں 109 سیون آر میں غیرت کے نام پر دوسگے بھائیوں نے اپنی بہن 20 سالہ (م) کو قتل کردیا، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل تاثیر ریاض چیمہ اور ایس ایچ او تھانہ صدر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ،جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا۔