لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ سے موٹر سائیکل چوری کروانے والی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار کر لی گئی پولیس کے مطابق شاد باغ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت ساتھیوں پر مشتمل چار رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتار کرلیاملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہیملزمان گلی محلوں اور بازاروں میں کھڑی موٹر سائیکل کو ماسٹر چابیوں سے کھول کر فرار ہو جاتے تھیپولیس چیکنگ سے بچنے کے لیے ملزمہ موٹر سائیکل پر ساتھ سوار ہو جاتی تھی وارادت کے بعد ملزمان خاتون ساتھی کیہمراہ موٹر سائیکل فروخت کر دیتے تھیملزم جتنا بھی شاتر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتاملزمان نے چند روز قبل سی سی ٹی وی کیمروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کی ملزمان کے قبضہ سے 5 موٹر سائیکل 6 موبائل نقد رقم اسلحہ اور ماسٹر چابیاں برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان میں عادل،عثمان ،شہباز اور عائشہ بی بی شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نیسٹریٹ کرائم کرنے والے متحرک گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاد باغ محمد شہریار ،سب انسپکٹر عمران اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے