ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج چوکی ایل بلاک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزم محمد رفیق کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 1000 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے فوری طور پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاملزم محمد رفیق پہلے بھی کئی بار منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں جیل جا چکا ہیملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ نوجوان نسل کو اس زہر سے بچایا جا سکے۔