امید ہے پاکستان بھارت کے ساتھ تعاون کرے گا تاکہ دہشت گرد وں سے نمٹا جائے :جے ڈی وینس کا غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے واشنگٹن کو امید ہے کہ پہلگام میں حالیہ حملے پر بھارت کا ردعمل وسیع تر علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا جبکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے ،امید ہے وہ بھی بھارت کے ساتھ تعاون کرے گا ۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہمیں امید ہے بھارت اس دہشت گردانہ حملے کا اس طرح جواب دے گا جس سے وسیع تر علاقائی تنازع پیدا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، امریکہ کو یہ بھی امید ہے کہ پاکستان جس حد تک ذمہ دار ہے بھارت کے ساتھ تعاون کرے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ دہشت گرد جو کبھی کبھار ان کی سرزمین سے کارروائی کرتے ہیں ان کا شکار کیا جائے اور ان سے نمٹا جائے۔