لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی شہر بھر میں سنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ جاری ہیں شاہدرہ ٹاؤن ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی گینگ کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاملزمان موقع سے فرار ہونے کی ناکام کوشش تعاقب کے بعد کالا خطائی روڈ سے راؤنڈ اپ کرلیاملزمان کے قبضہ سے پستول،موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان حیدر اورافتخار ریکارڈ یافتہ ہیمزید تفتیش کیلئے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنارہا ہے۔