سحری کیلئے رات اڑھائی سے لیکر صبح 8بجے ،افطاری اوقات میں دوپہر اڑھائی سے رات 10بجے تک گیس دی جائیگی
لاہور(کرائم رپورٹر)رمضان المبارک کے دوران گیس فراہمی کیلئے نیاشیڈول نافذالعمل کر دیاگیاسوئی ناردرن گیس کمپنی نے سحری وافطاری کیاوقات میں پریشرکیساتھ گیس فراہمی کافیصلہ کر لیا۔سحری کیلئے رات اڑھائی سے لیکر صبح 8بجے تک پریشر کیساتھ گیس ملے گی،افطاری کے اوقات میں دوپہر اڑھائی سے لیکر رات 10بجے تک گیس دی جائیگی۔کمپنی نیرمضان المبارک میں بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے100ٹیمیں تشکیل دیدیں۔ جنرل مینجر لاہور ایسٹ راشد عنایت کے مطابق ٹیمیں 24گھنٹے فرائض انجام دیں گی۔