یونیورسٹی آف مالاکنڈ: ہراسانی کے الزام میں پروفیسر برطرف

یونیورسٹی آف مالاکنڈ: ہراسانی کے الزام میں پروفیسر برطرف

یونیورسٹی آف مالاکنڈ کی انتظامیہ نے طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ایک پروفیسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق، مذکورہ پروفیسر کے خلاف مقدمہ درج ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پروفیسر کے خلاف لیویز تھانہ پل چوکی میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔یونیورسٹی کے ترجمان (پی آر او) نے بیان میں کہا کہ پروفیسر کی برطرفی کا فیصلہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سنڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ہراسمنٹ کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ طلبہ کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔