زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے باپ بیٹا اور ماں زخمی ، بادامی باغ ایک شخص ملبے تلے دب گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکلومت میں دو مختلف مقامات پر چھتیں گرنے سے خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ محلہ اسلام آباد رائیونڈ میں ایک زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے باپ بیٹا اور ماں زخمی ہوگئی دوسرا واقعہ بادامی باغ سبزی منڈی نیوخان بس کے قریب واقع گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے دونوں مقامات پر پہنچ کر کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے دبے تمام زخمیوں کو نکال کر طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا