بھارتی نژاد امریکی سیاستدان کا ننگے پائوں انٹرویو دینا مذاق بن گیا

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی نژاد امریکی سیاستدان وویک راما سوامی اپنے ہی گھر میں ننگے پائوں انٹرویو دیے جانے پر سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وویک راما سوامی نے ایلون مسک کی قیادت میں امریکی محکمہ برائے حکومتی کارکردگی میں اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ اب وہ 2026 میں اوہائیو کے گورنر کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔تاہم ان کے ایک پرانے انٹرویو سے تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں انھیں اپنے ہی گھر میں ننگے پاں دکھائے جانے پر صارفین نے ان کی کھچائی کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انٹرویو گذشتہ سال وویک راما سوامی کے گھر پر کیا گیا تھا۔ لیکن جب تصاویر دوبارہ شیئر کی گئیں تو لوگوں نے ان کا مذاق اڑاتے ہوئے طنزیہ تبصرہ کیا آپ ہندوستان میں نہیں ہیں۔