وزیراعلیٰ کا ’’میرا پیارا‘‘پراجیکٹ کو یو این گلوبل چمپئن قرار دئیے جانے پر اظہار تشکر
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے’’میرا پیارا‘‘پراجیکٹ کو یو این گلوبل چیمپئن قرار دئیے جانے پر اظہار تشکرکیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژنری اقدامات کی بدولت پاکستان کے دو پراجیکٹس کواقوام متحدہ کی ورلڈ سمٹ انفارمیشن سوسائٹی نے ٹاپ لسٹ میں شامل کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی’’میرا پیارا‘‘پراجیکٹ کودنیا کے ٹاپ فائیو میں شامل کیا گیا ہے۔ پنجاب کاورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن بھی دنیا بھر کے ٹاپ 20 پراجیکٹس میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ’’میرا پیارا‘‘ پراجیکٹ کی ٹیم کو ڈبلیو ایس آئی ایس کی طرف سے گلوبل چیمپئن قرار دیئے جانے پر شاباش دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوامی خدمات کے معتبر فورم اقوام متحدہ کے تحت(WSIS) پرائزز ڈیجیٹل گورننس پر پنجاب کے دو پروگرام کا شامل کیا جانا اعزاز ہے۔ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی ’’میرا پیارا‘‘نے 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد گمشدہ بچوں کے کیس کی مثال قائم کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ’’میرا پیارا‘‘ پراجیکٹ کے تحت 54 ہزار سے زائد گمشدہ بچوں کے لئے مؤثر کارروائی قابل تحسین ہے۔ ’’میرا پنجاب‘‘سے بچوں کے استحصال آن لائن ہراسگی اور دیگر معاملات میں معاونت کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ’’میرا پنجاب‘‘ کی عالمی سطح پر پذیرائی ٹیکنالوجی پر مبنی پبلک سروسز کی عالمی سطح پر اعتراف کا ثبوت ہے