بجٹ : کرپٹو صارفین پر 30 فیصد تک ٹیکس لگانے کی تجویز

 بڑی ٹرانزیکشنز پر کرپٹو صارفین کیلئے گین ٹیکس عائد کرنے کی تیار ی کی جارہی
اسلام آباد ( بیورو رپورٹ ،خصوصی رپورٹ ) آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں کرپٹو صارفین پر کیپٹل گین ٹیکس لگانے کی تجویز پر غور شروع کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ کے اہم رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو ہدایات دی گئی تھی کہ کرپٹو صارفین پر ٹیکس اقدامات تجویز کیے جائیں، کرپٹو صارفین کی تعداد، ٹرانزیکشنز، ٹیکس میکنزم کیلئے کمیٹی بھی قائم کی گئی تھی جس نے تجاویز تیار کی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں میں ڈیل کرنے والے مجموعی طور پر 4 کروڑ صارفین موجودہ ہیں اور پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں میں سالانہ حجم 300 ارب ڈالر سے زائد کی ٹریڈنگ ہو رہی ہے، حکومت نے یہ تجویز آئی ایم ایف کے ساتھ بھی شیئر کی ہے، کرپٹو صارفین پر ابتدائی مرحلے میں جو تجاویز وزارت خزانہ کو موصول ہوئی ہیں ان میں 15 سے 30 فیصد تک گین ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔