میانوالی کے علاقے واں بھچراں مظفرپور لنک روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایڈیشنل سیشن جج عیسیٰ خیل اللّٰہ دتہ ڈہر سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب جج کی کار اور ایک موٹر سائیکل میں ٹکر ہو گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار ایڈیشنل سیشن جج اور دیگر چار افراد زخمی ہو گئے، جب کہ موٹر سائیکل سوار بھی زخمی ہوا۔تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال میانوالی منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات سامنے آ سکیں۔