ثنایوسف سیکٹرجی 13میں رہائش پذیرتھی،لاش پوسٹمارٹم کیلئے پمزمنتقل کردی گئی
گھر آئے مہمان نے فائرنگ کی،پولیس،مقتولہ نے واقعہ سیقبل ویڈیواپ لوڈکی تھی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چترال سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو اسلام آبادمیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے،سیکٹر جی 13 میں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر ثنا یوسف کو قتل کیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ شام کے وقت پیش آیا،پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی تھانہ سنبل کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پمز ہسپتال منتقل کیا،پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ ثنا یوسف کو اْن کے گھر آئے ایک مہمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا، ثنا یوسف نے واقعہ سے چند گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اسلام آباد سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔