بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی سزائوں کے خلاف اپیلوں پر نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

اسلام آباد(آ ئی این پی ) 190 ملین پائونڈز کیس میں  بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزائوں کے خلاف دائر اپیلوں پر نیب نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ نیب کی جانب سے عمران خان اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت سے  یہ  اقدام سامنے آیا ہے۔یہ ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت کی معاونت کرے گی۔چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد پراسیکیوٹر جنرل نیب سید احتشام قادر شاہ کی ہدایت پر 5 خصوصی پراسیکیوٹرز پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔