جماعت اسلامی پاکستان کا دو رکنی وفد آج ایران روانہ ہوگا۔
جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امیر جماعت اسلامی کی ہدایت اور ایرانی حکومت کی دعوت پر دو رکنی وفد تشکیل دیا گیا ہے، جو ایران میں منعقد ہونے والی سرکاری اور مذہبی تقریبات میں شرکت کرے گا۔وفد میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ اور ڈائریکٹر امورِ خارجہ آصف لقمان قاضی شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق لیاقت بلوچ اور آصف لقمان قاضی ایران میں منعقد ہونے والی مختلف تقریبات اور ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے، جہاں مختلف ممالک سے آنے والے وفود بھی موجود ہوں گے۔جماعت اسلامی کا دو رکنی وفد آج اسلام آباد سے ایران روانہ ہوگا۔