فیفا ورلڈکپ میںمیسی کو معافی اور امریکی کھلاڑی کو ریڈ کارڈ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

 سان فرانسسکو(سپورٹس ڈیسک )امریکہ نے بوسنیا کو 0-2 سے شکست دے کر رائو نڈ آف 16 میں رسائی حاصل کرلی تاہم فارورڈ فولرین بالوگن کو دکھائے گئے ریڈ کارڈ پر تنازع کھڑا ہوگیا۔میچ کے 64ویں منٹ میں گیند پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کے دوران بالوگن کا پائو ں بوسنیا کے دفاعی کھلاڑی تارک محریمووچ کے ٹخنے پر آ گیا۔ریفری نے وی اے آر کے طویل جائزے کے بعد انہیں سیدھا ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔امریکی ٹیم کے ہیڈ کوچ موریسیو پوچیٹینو نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بالوگن کا ارادہ مخالف کھلاڑی کو نقصان پہنچانے کا نہیں تھا اور یہ مکمل طور پر غیر ارادی واقعہ تھا۔