بابر اعظم، سلمان علی آغا، ساجد خان، محمد عباس اور خرم شہزاد بھی سکواڈ کا حصہ ،عبید شاہ اور علی عثمان کو پہلی بار شامل کیے جانے کا امکان
لاہور(سپورٹس ڈیسک )دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا متوقع اسکواڈ سامنے آگیا جبکہ ٹیم کا باضابطہ اعلان چند روز میں متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ اسکواڈ اور کپتان کے ناموں پر مشاورت مکمل کرلی،شان مسعود کو کپتان برقرار رکھنے کی تجویز چیئرمین پی سی بی کو ارسال کردی گئی ۔سیریز کیلئے 17 رکنی قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی،ٹیسٹ اسکواڈ میں امام الحق، اذان اویس اور عبداللہ فضل کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔بابر اعظم، سلمان علی آغا، ساجد خان، محمد عباس اور خرم شہزاد بھی اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔عبید شاہ اور علی عثمان کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔فاسٹ بالرز محمد علی اور عامر جمال کی قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی متوقع ہے