قانونی معاونت کے لئے شہریوں کو درست معلومات فراہم کرنا ناگزیر ہے:رفعت مختار راجہ
اسلام آباد(بیوروچیف فیصل ساہی) ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کا انفارمیشن سروسز اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا‘ایگزیکٹو ڈی جی عمرانہ وزیر نے ڈی جی ایف آئی اے کا پرتپاک استقبال کیا‘ڈی جی ایف آئی اے نے 38ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا شہری شکایات کے فوری ازالے کے لیے جدید آن لائن نظام متعارف کرایا گیا ہے‘انسانی اسمگلنگ، حوالہ ہنڈی اور جعلی ویزوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں‘شہری ایف آئی اے آن لائن پورٹل یا دفاتر سے شکایات درج کر سکتے ہیں‘عوامی آگاہی مہمات کے ذریعے جرائم سے تحفظ ممکن ہے، انہوں نے کہاقانونی معاونت کے لیے شہریوں کو درست معلومات فراہم کرنا ناگزیر ہے