لاہور(کرائم رپورٹر)شالیمار پولیس نے والدین کی پریشانی کو خوشی میں بدل دیا،3 سالہ علی مرتضیٰ کو والدین سے ملوا دیا ۔پولیس کے مطابق بچہ گلی میں گھر کی سیڑھیوں میں بیٹھا کھیل رہا تھا اور اچانک لاپتا ہو گیا تھا۔بچے کی تلاش کے لیے الیکٹرانک و سوشل میڈیا، کیمرے، اعلانات، وائرلیس کالز سے مدد حاصل کی گئی۔ ایس پی سِول لائنز چودھری اثر علی کے مطابق چند گھنٹوں کی کاوش سے ایس ایچ او شالیمار ریحان انور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بچے کو تلاش کر لیا۔3 سالہ علی مرتضیٰ کے بحفاظت ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔