ملزمان زبیر اورشکیل گلی محلوں،بازاروں اوررش والے مقامات پر واردات کرتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ چوکی سگیاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتار کرکے 3 موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے ،ملزمان گلی محلوں، بازار اور رش والے مقامات پر واردات کرتے تھے، ملزمان موٹر سائیکل لاک کو کھولنے کی بھی مہارت رکھتے تھے، گرفتار ملزمان میں زبیر اور شکیل شامل ہیں ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔