یوکرائن نے روسی گیس کی یورپ تک ترسیل روک دی

ٍٍِؐؐؐ کیفٍِؐ (آ ئی این پی )یوکرین نے ٹرانزٹ معاہدے میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے اپنے علاقے سے گزر کر یورپ پہنچنے والی روسی گیس کی ترسیل روک دی ۔اس اقدام سے یورپ کے توانائی کے شعبے پر روس کا طویل عرصے سے قائم غلبہ ختم ہوگیا ہے جسے روس کے لیے بہت بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔ روسی کمپنی گیز پروم کو سالانہ 5 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا۔