انٹرنیٹ سروس میں بہتری آئی:چیئرمین پی ٹی اے

 اب تک 31ہزار وی پی این رجسٹرڈہوچکے ہیں ،لیکن یہ مسئلے کامستقل حل نہیں
19دسمبر سے لائسننگ شروع کردی ،دو کمپنیوں نے رابطہ کیاہے:آئی ٹی کمیٹی اجلاس میں بریفنگ 
اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروس میں بہتری آئی ہے، کوالٹی رپورٹ سامنے ہے جس کے لیے جوابدہ ہوں۔آئی ٹی کمیٹی کے اجلاس میں وی پی این معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ اب تک 31ہزار وی پی این رجسٹرڈہوچکے ہیں ،لیکن یہ مسئلے کامستقل حل نہیں،19دسمبر سے لائسننگ شروع کردی ،دو کمپنیوں نے رابطہ کیاہے۔ دنیابھرمیں وی پی این کی لائسنسنگ ہوتی ہے،بھارت نے گزشتہ سال سے وی پی این کے لائسنس دیناشروع کیے،ٹک ٹاک، فیس بک سمیت سب کمپنیوں کو خط لکھا، دیگر کمپنیوں کو بھی لکھ کر پوچھا کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ تو نہیں۔اگر سروس کا مسئلہ ہوتا تو کمپنیوں کو خط کیوں لکھتے؟حکومت نے ٹیلی کام انفراسٹرکچر پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا،واٹس ایپ نے کہا ابھی بھی مسئلہ آرہا ہے۔فائبر بچھانا حکومت کا کام ہے،جب تک ڈیجیٹل ہائی ویز نہیں بنائیں گے مسئلہ حل نہیں ہوگا،پیکا ایکٹ کے تحت پلیٹ فارم بند کرتے ہیں،ہم سوشل میڈیا بلاک کرسکتے ہیں یا کھول سکتے ہیں،درمیان کا گیئر نہیں ہے۔