میو ہسپتال میں انتظامیہ نے راتوں رات درخت کٹوا دیئے

 درختوں کے گرد کنکریٹ اور ٹف ٹائلز لگا دی گئیں، درختوں کو پانی ملنا بند ہو گیا‘بہت سے سوکھ گئے
 ہارٹی کلچر کمیٹی نے معائنہ کر کے متعلقہ درختوں کو خشک اور خطرناک قرار دیا تھا:ایم ایس  ڈاکٹر مدبر
لاہور(سلیمان چودھری) میوہسپتال کی انتظامیہ نے رات کی تاریکی میں درخت کٹوا دیئے،  بہت سے ایسی جگہیں ہیں جہاں درختوں کے گرد کنکریٹ اور ٹف ٹائلز لگا دی گئیں، درختوں کو پانی ملنا بند ہو گیا، بہت سے درخت سوکھ چکے تھے، ایم ایس ڈاکٹر مدبر کے مطابق ادارہ جاتی ہارٹی کلچر کمیٹی نے معائنہ کر کے متعلقہ درختوں کو خشک اور خطرناک قرار دیا تھا، نیلامی کی تکمیل کے بعد درختوں کی کٹائی اور ہٹانے کے لیے باقاعدہ ورک آرڈر جاری کیا گیا،  متعلقہ قوانین کے مطابق اخبارات میں باقاعدہ عوامی اشتہار جاری کیا گیا اور بولیاں طلب کی گئیں۔انہوں نے کہا  ادارہ جاتی ہارٹی کلچر کمیٹی نے موقع پر معائنہ کر کے متعلقہ درختوں کو خشک اور خطرناک قرار دیا۔محکمہ جنگلات نے آزادانہ انسپکشن کرتے ہوئے درختوں کے خشک ہونے کی تصدیق کی اور ریزرو پرائس کا تعین کیا۔