دلہن ڈکیت گینگ پکڑا گیا

ملزم جعلی نکاح کرواتے گھر والوں کو یرغمال بنا کر وارداتیں کرتے تھے 
 سرغنہ ساجد بشیر، محمد نعیم، مقدس بی بی اور اللہ رکھی شامل ، تفتیش کا آغاز 
لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائزڈ کرائم یونٹ ڈیفنس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والے 4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا ہے ترجمان او سی یو کے مطابق ملزمان جعلی نکاح کرواتے تھے، جس کے دوران وہ گھر والوں کو یرغمال بنا کر وارداتیں کرتے اور فرار ہو جاتے تھے۔ان کا یہ طریقہ کار ایک منظم طریقے سے چل رہا تھا جسے پولیس نے بے نقاب کر دیا۔گرفتار ہونے والوں میں ملزمان کا سرغنہ ساجد بشیر، محمد نعیم، مقدس بی بی اور اللہ رکھی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دلہن کے مخصوص ڈریس برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کے دیگر وارداتوں کے بارے میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ڈی ایس پی او سی یو ریئس احمد خاں کے مطابق گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس گینگ کے دیگر ارکان کو بھی پکڑا جا سکے۔ڈی آئی جی او سی یو عمران کشور نے ڈی ایس پی ریئس احمد خاں اور پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے