حکیم کی دکان سے نایاب جانوروں کی ٹرافیاں برآمد

 نیولہ مگرمچھ، خارپشت، عقاب، شیر، گیدڑ، سانپ، اڑدہا،چھپکلی شامل 
لاہور(کرائم  رپورٹر)لاہور میں محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے ایک’’حکیم‘‘کی دکان پر چھاپہ مار کر مختلف نایاب جانوروں کی ٹرافیاں برآمد کر لیں، جنہیں ٹیکسی ڈرمی کے ذریعے محفوظ کیا گیا تھا۔برآمد ہونے والی ٹرافیوں میں مگرمچھ، خارپشت، عقاب، شیر، گیدڑ، سانپ، اڑدہا، کچھوا، کینگرو، جنگلی بلیاں، نیولہ اور کانٹے دار چھپکلی شامل ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق یہ تمام جانور ملکی و بین الاقوامی قوانین کے تحت تحفظ یافتہ ہیں اور ان کی فروخت یا خرید و فروخت غیر قانونی ہے۔حکام نے برآمد شدہ جانوروں کی ٹرافیوں کو ضبط کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔