معاشی ترقی کے لیے ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے، کیونکہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان سمندر میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔
اس معاہدے کے تحت، ایسٹرن آف شور انڈس بلاک سی میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کی جائے گی۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی جانب سے اس سلسلے میں تفصیلات پر مشتمل خط پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے توانائی کے شعبے میں تعاون کا نیا باب شروع ہو رہا ہے۔خط کے مطابق، پی پی ایل نے اس منصوبے میں 25 فیصد شراکت داری اور آپریٹرشپ ترکیہ کی پیٹرولیم اوورسیز کو منتقل کر دی ہے، جبکہ او جی ڈی سی ایل اور ماری انرجیز بھی اس منصوبے میں 20 فیصد کے شراکت دار ہیں۔ پی پی ایل اپنا 35 فیصد حصہ برقرار رکھے گا۔یہ اقدام پاکستان کے سمندری تیل و گیس کی تلاش میں ایک اہم قدم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی اسٹریٹجک توانائی اتحاد کو مضبوط بنانے کا سبب بنے گا۔