لاہور‘چارسدہ(خصوصی رپورٹ )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے مکمل سفری دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو سفر سے نہ روکا جا رہا ہے اور نہ ہی روکا جائے گا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور مسافروں کے امیگریشن عمل کا جائزہ لیا ، امیگریشن کاونٹرز پر مسافروں کی ٹریول ہسٹری کو شناختی کارڈز اور پاسپورٹس سے منسلک کرنے کے نظام کا مشاہدہ کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے تیز رفتار سسٹم پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، وہ بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے بھی ملے اور امیگریشن پراسیس کا پوچھا، وہ بیرون ممالک سے وطن واپس آنے والے مسافروں کے امیگریشن کاو? نٹرز پر بھی گئے۔اس موقع پر مسافروں نے امیگریشن پراسیس پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایف آئی اے عملے کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ صرف 2 منٹ میں امیگریشن کا عمل مکمل ہوا ہے، وزیر داخلہ کے دوروں سے پراسیس پہلے سے زیادہ بہتر ہوا ہے۔دریں اثناء محسن نقوی نے چارسدہ میں فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قیام کے بعد پہلے بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی۔ کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری نذیر گاڑا اور اعلیٰ حکام نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ وزیر داخلہ نے پریڈ کا معائنہ کیا