لاہور (کرائم رپورٹر) اقبال ٹائون ڈویڑن پولیس نے ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں ثمر عباس، فرحان، ندیم، یاسین، امجد اور فقیر حسین شامل ہیں۔ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث تھے اور نوجوان نسل کو نشے کا زہر بیچتے تھے پولیس نے ہنجروال، ساندہ، ملت پارک اور شیراکوٹ کے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے تمام ملزمان کو حراست میں لیاگرفتار افراد سے مجموعی طور پر 5 کلو سے زائد چرس، 300 گرام آئس اور 240 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کارروائی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاںجاری رہیںگی۔