لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گڑھی شاہو میں افضل سے2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،نوانکوٹ میں امداد سے 1لاکھ 95 ہزار روپے اور موبائل فون،مصطفی آباد میں حنیف سے 1 لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون، نشتر کالونی میں فیاض سے 1لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس بی میں زوہیب سے1 لاکھ 55ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ جوہرٹاون اور غازی آباد سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد مصری شاہ اور ہڈیارہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔