لیفٹیننٹ کرنل اور اس سے اوپر کے تمام کمانڈرز سرکاری رابطوں کیلئے صرف ایپل آئی فون استعمال کرینگے
تل ابیب(آئی این پی )اسرائیلی فوج نے اپنے اعلی افسروں کے لئے موبائل فون کے استعمال کے قواعد مزید سخت کرتے ہوئے اینڈرائیڈ فونز کے استعمال پر پابندی عائد کردی ۔اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے حکم نامے کے تحت لیفٹیننٹ کرنل اور اس سے اوپر کے تمام کمانڈرز سرکاری رابطوں کے لیے صرف ایپل آئی فون استعمال کرسکیں گے۔حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد حساس معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانا اور افسران کے فونز میں ممکنہ ہیکنگ یا دراندازی کے خطرات کو کم کرنا ہے