لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران رواں سال اب تک 1884 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 1882 مقدمات درج کر کے ان کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، 37 رائفلیں، 52 گنیں، 1684 پسٹل سمیت بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ اس حوالیسے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ شہر میں قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کیا جا رہا ہے۔