ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم

 آسٹریلیا سے حملے کے آغاز سے پہلے بھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی تھی:انتھونی البانیز
سڈنی(آئی این پی )آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے  اگرچہ آسٹریلیا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے مقصد کی حمایت کرتا ہے، لیکن اب یہ واضح نہیں کہ مزید کیا اقدامات درکار ہیں یا اس عمل کا حتمی نتیجہ کیا ہونا چاہئے۔ نیشنل پریس کلب میں خطاب کے دوران آسٹریلوی وزیراعظم سے ٹرمپ کی جانب سے تنازع کے خاتمے کے لیے دئیے گئے وقت کے تعین کے بارے میں بھی سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے کہا  آسٹریلیا سے اس کے آغاز سے پہلے کوئی مشاورت نہیں کی گئی تھی