چکوال میں بچی کی ہلاکت، پاکستان شفاف تحقیقات کرائے:آسٹریلوی وزیراعظم

سڈنی (آئی این پی  )آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے چکوال میں آسٹریلوی پلٹ بچی کی ہلاکت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق   وزیراعظم انتھونی البانیز نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی حکومت سے مطالبے کرتے ہیں وہ واقعے کی مکمل تحقیقات کریں،امید ہے پاکستانی حکومت شفاف تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے گی۔