77سالہ گلوکارلیونل رچی کی پرفارمنس کا انعقاد ریاست میزوری میں کیا گیا تھا
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)امریکی گلوکار،گیت نگار اور موسیقار لیونل رچی اسٹیج پرگرگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نامور گلوکار لیونل رچی دوران پرفارمنس اچانک سٹیج پر گرگئے جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے انہیں فوری ہسپتال روانہ کیا گیا۔گلوکار کی خراب طبیعت کے باعث انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 77 سالہ گلوکار کی پرفارمنس کا انعقاد ریاست میزوری میں کیا گیا تھا جہاں بڑی تعداد میں مداح گلوکار کو سننے آئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شو کے اختتام پر سپرہٹ گیت 'آل نائٹ لانگ' گاتے ہوئے رچی نیکرسی منگوالی تھی۔