خاتون سمیت 2افراد قتل

 مخالفین نے فائرنگ کرکے بابر کومار ڈالا، بھائی شدید زخمی کر دیا
ملزمان نے سدرہ کو سفاکانہ طریقے سے قتل کے بعد گھر کو تالا لگا دیا
حجرہ شاہ مقیم ،چورستہ میاں خاں (خصوصی رپورٹ)مختلف واقعات کے دوران شادی شدہ خاتون سمیت 2افراد کو قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں پندرہ ون ایل میں مخالفین نے2حقیقی بھائیوں بابر اور علی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں بابر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ علی شدید زخمی ہوگیا،، اطلاع پر صدر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر گئی، زخمی علی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ادھر نواحی قصبہ موضع جبوکہ تھانہ ستگھرہ کی حدود میں سدرہ نامی شادی شدہ خاتون کو تشدد کر کے بے دردی سے قتل کر کے گھر کو تالالگا دیا گیا ،قتل کا علم اگلے روز ہوا تو مقتولہ کے چچا کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ بھاری مالیتی زرعی و کمرشل اراضی کی مالکہ تھی اور اس کی شادی چچا زاد کے ساتھ ہوئی تھی ، آخری اطلاعات تک دونوں واقعات کے ملزمان گرفتار نہیں ہو جا سکا۔